انوکھی بس اور جنات



میں نے سنا تھا جنات کا وجود ہر جگہ ہوتا ہے لیکن یہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ میرے سامنے بھی آئیں گے ۔۔۔
یہ واقعہ تب کا ہے جب موٹر سائکل ٹیکسی اور کاریں وغیرہ نہیں ہوتی تھیں ۔۔۔۔ اس زمانے ہمارے گاوں میں صرف ایک ہی بس آتی تھی ۔۔۔۔ اور وہ بھی دو دو دن بعد ۔۔۔۔ اس لئے اکثر ہمیں گاوں سے شہر جانے میں کافی تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔۔۔۔۔
وہ بس بہت پرانی تھی اور اس بس کے دو ڈرائیورز نوکری چھوڑ چکے تھے ان ڈرائیوروں کا کہنا تھا کہ انہیں بس میں عجیب و غریب مخلوق نظر آتی ہے ۔۔۔۔ اور گاوں کے کچھ لوگوں کا بھی یہی کہنا تھا کہ اس بس پر جنات کا سایا ہے ۔۔۔۔۔
میں چونکہ ان سب باتوں سے لا علم تھا اس لئے میں نے کبھی کوئی اس بات پر توجہ نہ دی ۔۔۔۔
ایک بار میں اپنے زمینوں پر کام کر رہا تھا اور میرا ہاتھ ایک نوکیلے پتھر سے ٹکرایا جس سے میرا ہاتھ بہت زخمی ہو گیا ۔۔۔۔ میں کام۔چھوڑ کر واپس اپنے گھر چلا آیا ۔۔۔ میری بیوی نے جب میرے زخمی ہاتھ کو دیکھا تو مجھ سے بولی آپ جا کر کسی ڈاکٹر کو دکھائیں ۔۔۔۔
میں نے بیوی کی بات کو نظر انداز کر دیا تھا ۔۔۔ ایک تو ڈاکٹر کو دکھانے کے لئے شہر جانا پڑتا دوسرا میں اس زخم کو سیریز ہی نہیں لے رہا تھا ۔۔۔۔ مگر دو دن بعد میرے ہاتھ کا زخم بری طرح سے درد کرنے لگا اور انفیکشن ہونے لگی وہ زخم بھی پھیلنے لگا تو بیوی کے مشورے پر میں نے رات کو ہی شہر جانے کا فیصلہ کیا ۔۔۔۔


میں اپنے گھر سے نکلا ۔۔۔ اور گاوں کے کچی سڑک پر جانے لگا ۔۔۔ میں جانتا تھا رات کے وقت وہ بس نہیں آئے گی اس لئے میں پیدل جانے لگا مگر کچی سڑک پر آتے ہی مجھے سامنے دور وہ بس چلتی نظر آئی ۔۔۔ میں خوش ہو گیا کہ چلو بس پر جاوں گا تو جلدی پہنچ جاوں گا ۔۔۔۔۔
وہ بس آہستہ آہستہ چل رہی تھی میں بھی تیزی سے چلتا ہوا اس بس کے پاس جانے لگا ۔۔۔۔ چلنے کے ساتھ ساتھ میں اس بس والے کو آوازیں بھی دے رہا تھا کہ رک جاو رک جاو ۔۔۔۔۔
مگر وہ بس اپنی کم رفتار سے چلتی رہی ۔۔۔ میں بھاگنے لگا اور بھاگ کر اس بس کو روکنا چاہتا تھا ۔۔۔ میں زور زور سے اس بس کو رکنے کے لئے آوازیں دے رہا تھا ۔۔۔۔ پھر کچھ آگے جا کر وہ بس رک گئی میں نے سوچا شاید ڈرائیور نے میری آواز سن کر وہ بس روک دی ہوگئی ۔۔۔ اس لئے میں جلدی جلدی اس بس کے پاس گیا ۔۔۔۔۔
اور بس کے دروازے سے اندر داخل ہونے لگا ۔۔۔ زیادہ تیز بھاگنے کی وجہ سے میری سانسیں بری طرح سے پھول چکی تھیں ۔۔۔۔ مگر جیسے ہی میں بس کے اندر داخل ہوا میری نظر ڈرایونگ سیٹ پر گئی ۔۔۔ ڈرایونگ سیٹ بالکل خالی تھی بس پر کوئی ڈرائیور وغیرہ نہیں تھا ۔۔۔ میں نے تیزی سے باقی سیٹوں کو دیکھا مگر سب کی سب سیٹیں خالی تھیں ۔۔۔۔ میں آیت الکرسی پڑھتے ہوئے آگے جانے کی بجائے جلدی جلدی بس سے نیچے اتر گیا اور سوچنے لگا اگر بس خالی تھی تو اب تک اسے کون چلا رہا تھا

گوگل پلس پر شئیر کریں

ہمارے بارے میں

دنیا کی سب سے بڑی اردو ویب سائٹ، اردو خبریں، اردو شاعری، اردو کہانیاں، اسلامی کہانیاں، اخلاقی کہانیاں، قسط وار کہانیاں، خوفناک کہانیاں، اردو ناول، ٹیکنالوجی، کاروبار، کھیل، صحت، اسلام، ادب، اسلامی نام، اسلامی مضامین۔ سبلائم گیٹ ایک بہترین ویب بلاگ ہے اور آپ یہاں اپنی من پسند تحریریں پڑھ سکتے ہیں
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 کمنٹس:

ایک تبصرہ شائع کریں