خواب میں زہریلہ سانپ مارنا

 
میں نے خواب میں ایک بڑا سا سانپ دیکھا۔ اسے میں نے زہر دے کر مارنا چاہا۔ زہر کھانے پر وہ چھوٹا ہوگیا اور اس کے منھ سے ایک اور چھوٹا سا سانپ نکل کر غائب ہوگیا۔ اس کے بعد زہر کھانے والا سانپ مرگیا۔ لیکن کچھ دیر بعد وہ دوبارہ اپنی اصلی پہلی والی حالت میں آگیا۔ ایسا تین یا چار مرتبہ ہوا۔ مجھے اس کی تعبیر بتادیں۔ میں بہت پریشان ہوں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ نفس کے ساتھ مجاہدہ کررہے ہیں لیکن آپ اس پر غالب نہیں آرہے ہیں، اس لیے بہتر ہے کہ آپ پاکستان کے کسی متبع سنت بزرگ مثلاً حکیم محمد اختر صاحب، پیر فقیر ذوالفقارعلی نقشبندی وغیرہ سے آپ اپنا سلسلہ ارادت قائم کرکے اپنے نفس کی مکمل اصلاح کرائیں اور وقتاً فوقتاً چلہ ،چار مہینے کے لیے تبلیغی جماعت میں جایا کریں، ان شاء اللہ آپ نفس پرغالب آجائیں گے۔ 
گوگل پلس پر شئیر کریں

ہمارے بارے میں

دنیا کی سب سے بڑی اردو ویب سائٹ، اردو خبریں، اردو شاعری، اردو کہانیاں، اسلامی کہانیاں، اخلاقی کہانیاں، قسط وار کہانیاں، خوفناک کہانیاں، اردو ناول، ٹیکنالوجی، کاروبار، کھیل، صحت، اسلام، ادب، اسلامی نام، اسلامی مضامین۔ سبلائم گیٹ ایک بہترین ویب بلاگ ہے اور آپ یہاں اپنی من پسند تحریریں پڑھ سکتے ہیں
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 کمنٹس:

ایک تبصرہ شائع کریں